صفحہ اول



موسوعہ قرآن خالص اسلامی علمی مصادر کی روشنی میں قرآنِ حکیم کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی پہلی عالمی کوشش ہے۔ خود مسلمانوں کے لئے یہ ایک ایسا وقیع اور مستند متن ہے جو صدیوں پر پھیلے ہوئے اس ذخیرے کی بازیافت کا کام کرتا ہے جو اللہ رب العزت کی کتاب پر تدبرکا اعلیٰ ترین نمونہ ہے۔ اس میں صحابہ کرام کے عہد سے لے کر آج تک تحریر کی جانے والی تفاسیر، علوم قرآن پر موجود خصوصی کتب، عربی کی نادر لغات، قرآن فہمی پر لکھی گئی متخصص تحریروں، سیرت، فقہ، تاریخ، ادب، نفس انسانی کی پرتوں کی نقاب کشی کرنے والی عمیق تحریروں، اور سینکڑوں دوسرے مصادر کو استعمال کیا جا رہا ہے جن سے اس سے پہلے شاذ ہی کسی کتاب میں استفادہ کیا گیا ہے۔

یہ کام انسائیکلوپیڈیا کی شکل میں قارئین کو عہد حاضر کے مسائل کو قرآنِ حکیم کے تصور انسان اور تصورِ کائنات کی روشنی میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ وہ اہل علم جن کی تحقیق کا دائرہ قرآن اور قرآنی علوم ہیں، وہ اس سے اپنے علمی کام میں مدد لے سکتے ہیں۔ اسی طرح وہ محققین جو علوم اسلامیہ کے ماہر ہیں ان کے لیے یہ جامع انسائیکلوپیڈیا ایسی سینکڑوں اہم کتب کو منظر عام پر لاتا ہے جن کے حوالے کم یاب ہیں۔ یہ انسائیکلوپیڈیا قرآن پر نئی تحقیق کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ یہ قرآن میں موجود تمام تصورات، اس میں مذکور تمام افراد، مقامات، اشیاء ، اور واقعات کو بہترین تحقیقی انداز میں علمی دنیا کے سامنے لارہا ہے۔ اساتذہ اس میں بنیادی اسلامی مصادر کا ایک بڑا ذخیرہ پائیں گے جو مسلمانوں نے گزشتہ چودہ صدیوں میں ایک ایسی کتاب کی تشریح اور وضاحت کے لئے تحریر کیا ہے جوسراپا ہدایت ہے اور جو تمام بنی نوع انسان کو یہ باور کرواتی ہے کہ جو بھی اللہ وحدہٗ لاشریک کے پیغام پر ایمان لا کر ، اْس کے بتائے ہوئےراستے پر چلے گا اس کے لیے اللہ کی رحمت کے سائے میں قائم کی گئی جنت ہے جس میں وہ ہمیشہ کے لیے رہنے کا حقدار ہوگا۔

مسلمانوں کی طرف سے کسی بھی مغربی زبان میں لکھے جانے والے اس پہلے انسائیکلوپیڈیا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ اس یلغار کا تریاق ہے جو مغرب میں قرآن حکیم کی اکادمی تحریروں کی شکل میں موجود ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا پہلی دفعہ ایک ایسی کاوش ہے جو نہ صرف یہ کہ خالص اسلامی مصادر پر مبنی ہے، بلکہ اس میں علمی تحریروں کے تمام لوازمات کو بھی اعلیٰ ترین سطح پر پورا کیا جا رہا ہے۔

قرآن انسائیکلوپیڈیا کے لیے دعاء

قرآن انسائیکلوپیڈیا کے بارے میں علماء کی رائے

  • Become one of the 319 "Witnesses of the IEQ Project"
  • Donate to help us complete the remaining volumes(USD)
  • Donate to help us complete the remaining volumes (CAD)
  • قرآن انسائیکلوپیڈیا کے لئے لکھیے